ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی گرین گوادر)ایکسائز اہل کاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں 2 اہل کار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ایکسائز اہل کار درابن بائی پاس پر ناشتہ کر رہے تھے۔ حملے میں ہوٹل کا مالک ہاشم بھی زخمی ہوا۔ ایکسائز اہل کاروں کو تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان ` ایکسائز اہل کاروں پر حملہ 2 اہل کار جاں بحق حملے میں ہاشم بھی زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ اسماعیل خان
