کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی ہدایت پر سیکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا فیصلہ حساس صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، جو کہ ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے باعث شہریوں کو رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر طلبہ، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد، سرکاری دفاتر، اور بینکنگ نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔بلوچستان کے جن اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند ہے ان میں درج ذیل اضلاع شامل ہیں:کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، زیارت، ہرنائی، ژوب، شیرانی، موسی خیل، لورالائی، دکی، سنجاوی، قلعہ سیف اللہ، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جعفر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، خضدار، وڈھ، قلات، منگوچر، مستونگ، بیلہ، اوتھل، دشت، کچلاک، واشک، نوشکی، چاغی، پنجگور، تربت، گوادر، آواران، لسبیلہ اور حب شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاہم سروس کی مکمل بحالی کے حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں دیا گیا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

ٹیگز:
بلوچستان
