کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ایک ہفتے کے دوران اسہال،ہیضہ، ملیریا، آنکھوں اور جلدکے انفکیشن،سانس کی بیماروں سمیت دیگر امراض کے 37ہزار 9سو 60کیسز رپورٹ۔ حکومت بلوچستان کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ 31اضلاع میں وبائی امراض پھو ٹ پڑے ہیں ان اضلاع میں سب سے زیادہ متاثرہ لسیبلہ، نصیر آباد، کچھی،جھل مگسی، صحبت پور، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، خضدار، ڈیرہ بگٹی،چمن،قلعہ عبداللہ ہوئے ہیں جہاں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں،حکومتی اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 15ستمبر سے 22ستمبر تک تک اسہال کے 10ہزار 660،ہیضہ کے 674، سانس کے امراض 11ہزار 108،جلد کے امراض کے 10ہزار 4سو 35،آنکھوں کے انفکیشن کے 1ہزار 2سو 30،ملیریا کے 3ہزار 6سو 86،ٹائی فائیڈ کے 124،ہیپاٹائٹس کے 3 3 جبکہ ڈینگی 10کیس رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں اب تک مجموعی طور پر 2147 کیمپس میں 5لاکھ 12ہزار 6سو35افراد کو طبی سہولیات مہیا کی گئی ہیں
بلوچستان کےسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، 37 ہزار 9 سو 60 کیسزرپورٹ

ٹیگز:
وبائی امراض
