حب(ڈیلی گرین گوادر)رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع حب کے صدر نعمان بھنگر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع حب میں تعلیمی صورتحال، نوجوانوں کو درپیش چیلنجز اور دیگر سماجی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نعمان بھنگر نے اس موقع پر ضلع حب میں تعلیمی شعبے میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی میر علی حسن زہری کی کوششوں سے حب کے تعلیمی اداروں میں واضح بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف اسکولوں میں نظم و ضبط بہتر ہوا ہے بلکہ تدریسی سہولیات اور طلبہ کو درپیش مسائل کا بھی مثر حل نکالا گیا ہے۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے نوجوان قیادت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں تعلیم کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور نوجوان ہی وہ قوت ہیں جو اس قوم کا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔ انہوں نے نعمان بھنگر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے تعلیمی اور سماجی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔رئیسانی کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ تعلیم کو عام کریں اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں تاکہ ایک باشعور اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل پا سکے۔
نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے، نوابزادہ جمال رئیسانی

ٹیگز:
نوابزادہ جمال
