کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان کے مطابق کارروائی یارو، پشین کے قریب کی گئی جہاں دو افراد کے قبضے سے 6 کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو منشیات کی راہداری کے طور پر استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، اور اس مقصد کے لیے کریک ڈان کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔
اے این ایف کا بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان 2 ملزمان گرفتار

ٹیگز:
اے این ایف
