کراچی (ڈیلی گرین گواد ر) ، یکم اگست سے آئندہ 15 روزہ تک کیلئے پیٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے، جس کے تحت یکم اگست سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 7 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو بتایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اہم وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی ایڈجسٹمنٹ بھی بتائی جارہی ہے، جس کا اثر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی ہو رہا ہے۔صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 272 روپے 16 پیسے سے کم ہوکر 263روپے 08 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی 283 روپے 35 پیسے لیٹر سے کم ہوکر 280 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔
مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 55 پیسے اضافے کے ساتھ 181روپے 33 پیسے سے بڑھ کر 184 روپے 88 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ادھر لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 33 پیسے اضافے کے ساتھ 167 روپے 76 پیسے سے بڑھ کر 170روپے 09 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے خوشخبری، یکم اگست سے آئندہ 15 روزہ تک کیلئے پیٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے.
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے خوشخبری ` پیٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ٹیگز:
پیٹرولیم
