بولان:بولان کے علاقے ڈھاڈر میں ایریگیشن آفس کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو راہگیر زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او ڈھاڈر پولیس کے مطابق دھماکے کے فوری بعد زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں کی شناخت لعل محمد اور میر حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ایس ایچ او ڈھاڈر منظور احمد ابڑو کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈھاڈر میں دھماکہ، دو راہگیر زخمی

