حب:حب کے علاقے چھڑائی میں ڈکیتی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جہاں 7 سے 8 مسلح ڈاکوں نے ایک گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلِ خانہ کو باندھ کر لاکھوں روپے نقدی اور سونا لوٹ لیا۔متاثرہ شہری بشیر محمد کے مطابق ڈاکو 13 سے 14 لاکھ روپے نقد اور تقریبا ڈھائی سے تین تولہ سونا لے کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو کافی دیر تک گھر میں سامان کی اکھاڑ پچھاڑ کرتے رہے۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دے دی گئی ہے۔پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اہلِ علاقہ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
حب میں ڈاکو بے لگام ایک اور گھر لوٹ لیا

