لورالائی : جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے لورالائی میں ممتاز عالم دین مولانا عبداللہ جان مرحوم کے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے دینی مدارس کا ایک جال صوبے اور لورالائی میں بچایا اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مرحوم نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا انکے قائم کردہ دینی مدارس سے پورے صوبے اور ژوب ڈویژن میں طلباء دینی تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے میں قوم کی قیادت اور ملک و صوبے میں اسلامی نظام کے نفاز کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت دینی مدارس میں مداخلت سے باز رہے اس جانب بھڑنے والی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے دفاع اور اسے دنیا میں پھیلانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالنے کی ہر کوشش ناکام بنا دی گئی ہے پی پی اور اے این پی نے تحریک کے ساتھ جو سلوک کیا وہ اسکے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے بھی تیا ر ہوجائیں انہوں نے کہا کہ پی پی چیئرمیں بلاول بھٹو کا سی ای سی اجلاس میں شوکاز نوٹس کو پھاڑنے کے عمل سے انکے بچگانا زہنیت عیاں ہوتا ہے جمہوری پارٹیوں میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹسز کوئی بری بات نہیں بلکہ عین جمہوری عمل ہوتا ہے وضاحت مانگنا کوئی غیر جمہوری عمل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی پی اور اے این پی کا دو پارٹیوں سے مراد مسلم لیگ ن اور جے یو ائی کو ٹارگٹ بنانا قابل افسوس امر ہے قائد جمعیت اور پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کھبی پی ڈی ایم پر اپنی رائے مسلط نہیں کی اور نہ ہی میاں نواز شریف نے پی ڈی ایم کو یرغمال بنانے کی کھبی کوئی کوشش کی تمام تر فیصلے سربراہ پی ڈی ایم نے سبکے آراء سے کیئے اب الزامات لگانے سے وہ اپنے کیئے گئے گناء سے بچنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عید کے بعد موجودہ حکومت کی خلاف بڑے شدت کے ساتھ پی ڈی ایم اپنے تحریک کا دوبارہ آغاز کریگی انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے قومی الیکشن جیتنا پی ڈی ایم کے موقف کی جیت ہے عوام موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ہم حکومت کے خاتمے کے قریب تھے لیکن پی پی اور اے این پی نے ہمیں مایوس کیا ہم دیگر جماعتوں کے اتحاد سے بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی پوزیشن میں ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک بھر میں بائی الیکشن میں واضح اکژیت کے ساتھ جیت رہی ہے جعلی اور سلیکٹڈ وزیراعظم ملک میں عام الیکشن کا اعلان کریں تو انکا حساب برابر کر کے دیکھا دینگے ملک کو عملی طور پر ائی ایم ایف کے شکنجے میں دیدیا گیا ہے جو ہمارے ساتھ غلاموں والا سلوک کر رہا ہے ایف بی آر اور سٹیٹ بنک میں تمام کلیدی عہدوں پربھرتی ائی ایم ایف کے جانب سے براہ راست بھرتی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی گیس مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام ایک طوفانی ہوا کی شکل میں عید بعد اسلام آباد کے حکمرانوں کو ہوا میں اڑا دینگے جسکے لیئے ہماری تیاری بھر پور انداز میں جاری ہے۔
ڈسکہ کے قومی الیکشن جیتنا پی ڈی ایم کے موقف کی جیت ہے ،مولانا عبد الواسع

ٹیگز:
ڈسکہ
