کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے دوہرے قتل کے ہولناک واقعے میں ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کو انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نمبر ون کے جج محمد مبین کی عدالت میں سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ابتدائی طور پر عدالت کی جانب سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا، تاہم بعد ازاں سرکاری وکیل کی جانب سے کم از کم دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور جلد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
ڈیگاری دوہرے قتل کیس،سردار شیر باز عدالت میں پیش ٗ دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،

