کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قلات سے کوئٹہ آنے والے پولیس قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس میں قائم مقام ڈی ایس پی انسپکٹر عبدالرزاق اور کانسٹیبل رضا محمد جام شہادت نوش کر گئے جبکہ کانسٹیبل تاج محمد اور کانسٹیبل خورشید احمد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق قافلے میں دو ٹرک اور دو پک اپ شامل تھیں، جنہیں منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔شہدا کی میتوں اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات امن دشمنوں کی مایوسی کا ثبوت ہیں، لیکن بلوچستان کے عوام اور فورسز کے حوصلے بلند ہیں۔ حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
دہشت گردی کے واقعات امن دشمنوں کی مایوسی کا ثبوت ہیں، شاہد رند

