ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں مسلح ڈاکوں نے دو مختلف مقامات پر حملہ کر کے لیویز اور پولیس کے مجموعی طور پر 7اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔ لیویز کنٹرول کے مطابق جمعرات کی دوپہر لیویز اہلکاروں نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا، جس کے ردعمل میں ڈاکوں نے کارروائی کی۔دولی کے علاقے سے لیویز کے چار اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جن کے پاس اسلحہ موجود نہیں تھا، جبکہ پولیس چوکی عنایت شاہ دربار کے قریب سے تین پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے ان کا اسلحہ بھی ساتھ لے جایا گیا۔واقعے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب قبائلی سطح پر بھی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ تاہم تاحال اہلکار بازیاب نہ ہو سکے۔
ڈیرہ بگٹی،مسلح ڈاکوں کا دو مختلف مقامات پر حملہ ،لیویز و پولیس کے 7اہلکار اغوا

