کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے قلات کے علاقے نیمروغ میں دہشت گردوں کی جانب سے نہتے، بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنانے کے دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فتنہ الہند کی سفاک اور قابلِ نفرت کارروائی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر معصوم شہریوں کا خون بہا کر بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ اب وقت آ چکا ہے کہ دہشت گردوں کا بلا امتیاز قلع قمع کیا جائے اور ان کے سہولت کاروں و نظریاتی سرپرستوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ نہتے مزدوروں اور معصوم مسافروں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کرب کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
نیمروغ واقعہ، دہشتگردوں و سہولت کاروں کو کچلنا ہوگا، جمال رئیسانی

