جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر) سب تحصیل میر پور لیویز تھانہ کی حدود میں جوئیہ اقوام کے دو گروپوں میں فائرنگ دو افراد زخمی ہو گئے، لیویز کے مطابق سب تحصیل میر پور لیویز تھانہ کی حدود میں جوئیہ اقوام کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی عصمت اللہ اور امان اللہ ولد رحمت اللہ قوم جوئیہ شدید زخمی ہوگئے، لیویز نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ(سندھ) ریفر کردیا گیا واقع زمینی تنازعہ کا بتایا جا رہا ہے نائب تحصیلدار میرپور دیدار حسین گولہ نے کہا ہے کہ ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جبکہ لیویز فورس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔
جھل مگسی،دو گروپوں میں فائرنگ 2 افراد زخمی

ٹیگز:
جھل مگسی
