کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان نے مالی سال 2025-26 کے تحت تمام مستقل سرکاری ملازمین :BPS-1 تا BPS-22: کو بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الانس دینے کی منظوری دے دی ہے، جو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ الانس انکم ٹیکس کے تحت ہوگا، اور چھٹی، LPR کے دوران بھی قابلِ قبول ہوگا، تاہم بغیر تنخواہ کی چھٹی :ایکسٹرا آرڈنری لیو:کے دوران نہیں دیا جائے گا۔ یہ الانس پنشن، گریجویٹی اور ہاس رینٹ کی بنیاد پر کسی قسم کے حساب کتاب کا حصہ نہیں ہوگا۔مزید بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک پوسٹ یا ڈیپوٹیشن پر موجود ملازمین کو یہ الانس نہیں ملے گا، البتہ وطن واپسی پر انہیں اس وقت کی قابل اطلاق شرح کے مطابق یہ الانس دوبارہ دیا جائے گا۔ الانس کی بنیاد میں وہ اضافی انکریمنٹس بھی شامل ہوں گے جو زیادہ سے زیادہ اسکیل سے تجاوز کرتے ہوں۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس الانس کے اخراجات رواں مالی سال 2025-26 کے بجٹ تخمینوں میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔
سرکاری ملازمین کیلئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025 کی منظوری

