کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) کوہلو کے علاقے مری کالونی میں پرانی رنجش کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شادی خان کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی شریف مری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے، تاہم تمام پہلوں سے تفتیش جاری ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جب کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
کوہلو،مری کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

