کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کل کے دہشت گرد حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں شاہد آفریدی نے کہا کہ معصوم جانوں کا خون بہانا ناقابل معافی جرم ہے۔ سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ دہشت گرد امن و خوشحالی کے دشمن ہیں، انشا اللہ وہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے متاثرینِ دہشتگردی کو انصاف کی جلد فراہمی کے لیے دعا گو ہوں۔
معصوم جانوں کا خون بہانا ناقابل معافی جرم ہے، شاہد آفریدی

