بیلہ(ڈیلی گرین گوادر) بیلہ سٹی کے محلہ ریسٹ ہاوس میں گھریلو ناچاکی پر پیش آنے والے واقعے میں صدیق بلوچ نے اپنے بہنوئی سراج احمد ولد ناداللہ عرف لاڈو کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی بیلہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو فوری طور پر سول اسپتال بیلہ منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمی سراج احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
بیلہ،گھریلو ناچاکی پر سالے کی فائرنگ، بہنوئی شدید زخمی

