کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پولیس تھانہ سریاب نے چھینا جھپٹی میں ملوث گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد بدنام زمانہ سنیچر منور عرف منہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سنگین جرائم میں ملوث ہے، جس سے مزید اہم انکشافات اور برآمدگیوں کی توقع ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
کوئٹہ،بدنام زمانہ اشتہاری ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

