کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں اور اس جنگ کو ہمیں بطور قوم لڑنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملوں کو مثر طور پر روکا۔شاہد رند نے کہا کہ دہشتگردوں نے چار سے پانچ مقامات پر حملے کیے لیکن وہ صرف معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں سیکیورٹی فورسز تعینات تھیں، وہاں دہشتگردوں کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشتگردی کی کوششیں ناکام بھی بنائی جا رہی ہیں اور بات چیت صرف ان عناصر سے ہوگی جو ریاست اور آئین کو تسلیم کریں گے۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سٹیک ہولڈر ایک پیج پرہیں، شاہد رند

