قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات اور گردونواح میںمنگل کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات سے 43 کلومیٹر جنوب میں تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے قلات شہر اور قریبی علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد شہری گھبراہٹ کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔
قلات و گردونواح میں زلزلہ

