ژوب(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع ژوب میں 9 مسافروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ :سی ٹی ڈی: کے حکام کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔مقدمہ ایس ایچ او لیویز تھانہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں قتل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوں پر تفتیش جاری ہے۔
9مسافروں کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں درج

