خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار کی قومی شاہراہ پر رات گئے پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شہر کے معروف تاجر شاہ جہان پھٹان کا نوجوان بیٹا جاں بحق جبکہ ان کا کزن شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب گاڑی قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق نوجوان اور زخمی کو فوری طور پر سول اسپتال خضدار منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس افسوسناک واقعے پر شہر میں دکھ اور افسوس کی فضا قائم ہے۔
خضدار،قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

