ڈی آئی خان (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اسماعیل خان میں آج مسلسل دوسرے دن خوفناک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ڈی آئی خان میں ضلع کرم میں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، جس میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی سینٹرل کرم میں سفر کے دوران کھائی میں گری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی جب کہ مقامی لوگوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ گزشتہ روز ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑ پور میں چشمہ روڈ پر ہولناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
ڈی آئی خان میں آج پھر خوفناک حادثہ؛ 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ٹیگز:
ڈی آئی خان
