کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) انجینئرز آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر میر مجیب الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دوران ڈیوٹی کیسکو افسران و سٹاف کو تحفظ فراہم کرے۔ تاکہ کیسکو افسران و ملازمیں بلاخوف و خطر اپنے فرائض منصبی سر انجام دے سکیں۔ انہوں نے سپیزنڈ سب ڈویژن کے کیسکو کے ایس ڈی اوانجینئر بلاول رند پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ
کہ موسی کلیم نامی شخص جو غیر قانونی طور پر پرائیویٹ واٹر سپلائی کنکشن چلارہے تھے کیسکو سٹاف نے متعلقہ غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے جسکے رد عمل میں ایس ڈی او بلاول رند پر حملہ کردیا گیا جو قابل مذمت ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ڈی او بلاول رند پر حملہ میں ملوث ملزم کو فورا گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر کیسکوانجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن احتجاج کاحق محفوظ رکھتی ہے۔
صوبائی حکومت دوران ڈیوٹی کیسکو افسران و سٹاف کو تحفظ فراہم کرے : میر مجیب الرحمن

ٹیگز:
میر مجیب الرحمن
