کراچی (ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک نوجوان لڑکی کے مبینہ گینگ ریپ کے واقعے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا افسوسناک واقعہ پیس آیا تھا، یکم جولائی کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ ایک روز قبل درج کیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق ملزم نے اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے جاکر اپنے ساتھیوں سمیت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایس ایس پی کے مطابق لڑکی رات کے وقت ملزمان کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور اپنے ماموں کے گھر پہنچ کر اہل خانہ کو واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ سول اسپتال کراچی میں کروایا گیا اور پھر مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کراچی میں لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ

ٹیگز:
کراچی
