کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سٹی نالے میں پولیس کا سرچ آپریشن 8 منشیات فروش ہلاک تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سٹی نالے میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے مقابلے میں آٹھ مبینہ منشیات فروش مارے گئے پولیس حکام کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے وسط سے گزرنے والے قدیمی مین نالے میں منشیات فروشوں کیُ موجود گی کی اطلاع پر کارروائی شروع کی گئی تو منشیات فروش مافیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی دو گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ مبینہ منشیات فروش مارے گئے جبکہ نالے میں قائم منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانے مسمار کردیئے گئے پولیس نے دو منشیات فروشوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ منشیات کے عادی کئی افراد بھی حراست میں لے لئے گئے،منشیات فروشوں کے ٹھکانے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔
کوئٹہ ،سٹی نالے میں پولیس کا سرچ آپریشن،مقابلے میں 8 منشیات فروش ہلاک

ٹیگز:
سٹی نالے
