کراچی (ڈیلی گرین گوادر) ماڑی پور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں ایک چینی شہری کی پاکستانی نژاد اہلیہ زخمی ہو گئی۔ شائستہ لی ماڑی پور میں ایک گودام کی مالک ہیں جبکہ ایک اور شخص میر حسن، بھی اس زمین پر ملکیت کا دعویدار ہے۔ میر حسن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زمین پر زبردستی قبضے کی کوشش کر رہا تھا جس پر شائستہ نے مزاحمت کی، اس دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی اور ایک گولی ان کے کندھے میں لگی۔خاتون کو ابتدائی طور پر سول ہسپتال کراچی لے جایا گیا، جہاں سے بعد میں مزید علاج کے لیے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس میر حسن اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے۔
کراچی ٗ زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے خاتون زخمی

ٹیگز:
کراچی
