کراچی (ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے کے بعد 20 سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ موسیٰ وسیع اللہ کو عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں مزاحمت پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔سچل تھانے کے انویسٹی گیشن افسر گل بہار رند نے بتایا کہ مقتول نئی موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ مسلح افراد نے اسے روکا اور اسلحہ دکھا کر موٹر سائیکل چھین لی۔ ڈاکوؤں نے فرار ہونے سے قبل نوجوان کا موبائل فون مانگا، اسی اثنا میں نوجوان نے ایک ڈاکو کو قابو میں کرنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھی نے گولی چلا دی جو سینے میں لگی، موسیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکو موٹر سائیکل اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔
کراچی: 20 سالہ نوجوان موسیٰ ڈکیتی مزاحمت پر قتل

ٹیگز:
کراچی
