وزیرستان (ڈیلی گرین گوادر) صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 سے شام 7 بجے تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے دونوں اضلاع میں نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے، وانا شہر اور مضافاتی علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا مقصد سیکیورٹی خدشات سے نمٹنا اور امن برقرار رکھنا ہے۔علاقے میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی 50 میٹر کے فاصلے پر ہی روک لیں۔
وزیرستان : صبح 6 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ

ٹیگز:
جنوبی وزیرستان
