اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی کے علاقے گوٹھ نصر مگسی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چچا نے اپنی سگی بھتیجی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم علی جان مگسی نے فہمیدہ نامی لڑکی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔لیویز حکام کے مطابق نعش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ واقعے نے علاقے میں خوف و افسوس کی فضا پیدا کر دی ہے۔
جھل مگسی،غیرت کے نام پر چچا نے بھتیجی کو قتل کر دیا

