اورماڑہ (یو این اے )اورماڑہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شدید گرمی سے بچا کی کوشش میں 16 سالہ نوجوان عیسی ولد ہارون بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کیسکو کی جانب سے بجلی کا بل جمع نہ ہونے پر ان کے گھر کی بجلی منقطع کر دی گئی تھی، جس کے بعد اہل خانہ نے قریبی رشتہ داروں سے عارضی کنکشن لینے کی کوشش کی۔واقعے کے دوران نوجوان عیسی جیسے ہی کنکشن لگا رہا تھا، اچانک بجلی کا شدید جھٹکا لگا جس سے وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو گیا۔ اسے فوری طور پر پاکستان نیوی اسپتال درمان جاہ منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اس سانحے پر اہل علاقہ میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اورماڑہ، بجلی کا کرنٹ لگنے سے 16سالہ نوجوان جاں بحق

