کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ شب بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ادارے کے مختلف سیکشنز کا معائنہ بھی کیا،انہوں نے ادارے کے ڈائلیسیز یونٹ کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے حال احوال بھی کیا۔ اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالکریم زرکون نے ادارے کی مالی پوزیشن، استعداد کار اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارے میں ڈائیلاسز، کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹ بھی کیے جاتے ہیں اور اس ادارے کو صوبائی حکومت کی گرانٹ ان ایڈ کے تحت چلایا جاتا ہے ادارے کے اپنے سروسز رولز مرتب کیے جا چکے ہیں جسے کابینہ میں پیش کیا جائے گا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ادارے کے سی ای او کو ہدایت کی کہ اپنی تمام تر توجہ عوام کی خدمت پر مرکوز رکھیں صوبائی حکومت ادارے کی اچھی کارکردگی سے آگاہ ہے ادارے کے امور بہتر انداز سے چلانے کے لئے ادارے کو فنڈز کی کمی نہیں ہونے دیں گے اور ادارے کے لیے فنڈز کے اجرا کو تیز کریں گے، اس موقع پر صوبائی مشیر میر ضیاء لانگو، اراکین صوبائی اسمبلی مٹھا خان کاکڑ،عارف جان محمد حسنی، اور مولوی نور اللہ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
بیونک کےاموربہتراندازسے چلانے کے لئے ادارے کوفنڈز کی کمی نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
