لورالائی(یو این اے )لورالائی کے علاقے مڑہ تنگی میں رات کے وقت ندی میں طغیانی کے باعث ایک گاڑی پانی میں بہہ گئی۔ عینی شاہدین اور مقامی مکینوں کے مطابق گاڑی میں خواتین اور بچے سوار تھے۔ جائے وقوعہ سے بچوں اور خواتین کی چپلیں ملی ہیں، تاہم گاڑی اور متاثرہ افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دے دی گئی ہے اور ندی میں تلاش کا کام جاری ہے۔ علاقے میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
لورالائی، ندی میں طغیانی سے گاڑی پانی میں بہہ گئی، خواتین و بچوں سمیت متعددافراد ڈوب گئے

