کوئٹہ(یو این اے )محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسی خیل، کوہلو، بارکھان، زیارت، لورالائی، سبی، قلات، خضدار اور ان کے گرد و نواح میں تیز ہواں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔درجہ حرارت کی تفصیلات کے مطابق:کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگریقلات میں 34 ڈگریزیارت میں 29 ڈگریژوب میں 39 ڈگریسبی میں 46 ڈگریتربت میں 45 ڈگرینوکنڈی میں 45 ڈگریچمن میں 42 ڈگریگوادر میں 36 ڈگریجیوانی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز، مناسب پانی کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں، بعض علاقوں میں بارش کا امکان

