کوئٹہ(یو این اے ) جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یونیورسٹی کھلی ہے اور تمام تدریسی و انتظامی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ اساتذہ، افسران، طلبہ اور دیگر ملازمین کی حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ سروس بھی مکمل طور پر فعال ہے اور اپنے مقررہ روٹس پر چل رہی ہے، جبکہ کسی قسم کی تعطیل یا بندش کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ تدریسی و غیر تدریسی عملے کے وہ ملازمین جو غیر حاضر رہیں گے، ان کے خلاف جامعہ بلوچستان ایکٹ اور متعلقہ سروس رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
تدریسی و انتظامی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری،غیر حاضری پر سخت کارروائی کی جائے گی، جامعہ بلوچستان

