چمن(یو این اے )چمن میں لیویز لائن کے سامنے ایک مشکوک پارسل کی موجودگی نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ مشکوک شے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سڑک کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔احتیاطی تدابیر کے تحت قریبی مارکیٹیں بند کرا دی گئیں جبکہ دکان داروں اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا ہے تاکہ پارسل کی جانچ کی جا سکے۔حکام کے مطابق پارسل کی نوعیت کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم مکمل حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔
چمن، لیویز لائن کے سامنے مشکوک پارسل، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

