کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد اشرف جان حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی حاجی محمد شاہ لالا مفتی عبد السلام ریئسانی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ مسعود احمدسیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حافظ شبیر احمد مدنی افظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا سردارمحمد نورزئی سالار حافظ سید سعداللہ آغا مولانا مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی اور صوبائی فنڈ اب نہیں تو کب خرچ ہوگا جس طرح گیس پریشر کے حوالے عوام کو ذلیل کیا گیا اسی طرح نان شبینہ کے محتاج متاثرین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔سروے کے بعد کوئی عمل درآمد نہ ہونا عوام دشمنی اوربدترین ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ بعض متاثرین نے قرض لے کر مکانات تعمیر کروائیں مگر حکومت کی جانب سے ابھی تک کچھ نہ دینا باعث افسوس ہے، اس حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل طے کیا جائے گا، صوبائی اور وفاقی حکومت نے بھی مختلف پیکیجز اعلان کیا،مگر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا ہے حتی کہ تمام متاثرین کو تاحال راشن خیمہ ترپال بنیادی ضروریات بھی نصیب نہیں ہوئیں، انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہونا بدترین بے حسی ہے، سردی کے موسم میں متاثرین کے مکانات رہائش کے قابل نہیں رہیں،اس حوالے سے حکومت بلوچستان کی غفلت اور سستی ناقابل برداشت ہوچکی ہے، مکانات کی تعمیر اور انسانی جانوں کی تلافی کیلئے سروے کے باوجود تاحال ریلیف کی فراہمی میں غفلت اور سستی سمجھ سے بالاتر ہے، حالانکہ جس وقت سروے کیا جارہا تھا عوامی حلقوں کی جانب سے مختلف قسم کی شکایات اور تحفظات سامنے آئیں، خصوصاً تختانی بائی پاس، سریاب، نواں کلی، چشمہ، نواں کلی، ہنہ اوڑک، کچلاک، اغبرگ ودیگر علاقوں میں ہونیوالے نقصانات کے بعد ضلعی انتظامیہ کی سطح پر انفرا اسٹرکچر کی تباہی اور انسانی جانوں کے ضیاع و زخمی ہونے، مال مویشوں کی ہلاکتیں وپانی میں بہہ جانے، مکانات کی تباہی، باغات کے پانی میں بہہ جانے کے متعلق سروے کئے مگر تاحال اس اہم بنیادی انسانی مسئلہ پر حکومت کی غفلت سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے اب منفی درجوں کی سردی میں عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ نہیں سکتے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لے کر متاثرین کو ریلیف فراہم کروائیں۔
سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی اور صوبائی فنڈ اب نہیں تو کب خرچ ہوگا ، مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
