کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کی سینیئر اداکارہ ثمینہ پیردازہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہارر فلم ’دیمک‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل جنات نے انہیں دھکا دے کر شدید زخمی کر دیا تھا۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’دیمک‘ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی انہیں جنات نے دھکا دیا جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ایک دن میرے گارڈن کی لائٹ نہیں جل رہی تھی میں نے ملازموں سے کہا لیکن انہوں نے دیر کی تو میں خود لائٹ جلانے چلی گئی اور جب میں واپس آ رہی تھی تو مجھے کسی نے اتنی زور سے دھکا دیا کہ میں اُڑتی ہوئی دور جا گری جس سے میرے گھٹنے، کمر، کندھے، ہاتھ اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں‘۔
جنات نے مجھے دھکا دیکر شدید زخمی کیا ٗ ثمینہ پیر زادہ

ٹیگز:
ثمینہ پیر زادہ
