واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے پاس میزائلوں کی تعداد اسرائیل کے پاس موجود انٹرسیپٹرز سے کہیں زیادہ ہے، جس سے اسرائیل کو اپنی دفاعی صلاحیت میں شدید کمی کا سامنا ہے۔رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی دفاعی نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اور اگر ایران مکمل حملے کی جانب بڑھا تو اسرائیلی آئرن ڈوم اور دیگر دفاعی نظام ممکنہ طور پر تمام حملوں کو روکنے میں ناکام ہو سکتے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال خطے میں طاقت کا توازن متاثر کر سکتی ہے۔ تاہم امریکا خفیہ ذرائع سے اسرائیل کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔
’ایرانی میزائلوں کے مقابلے میں اسرائیلی انٹرسیپٹرز کم پڑ گئے‘، امریکی میڈیا

ٹیگز:
ایرانی
