کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے ہمراہ جمعرات کے روز کوئٹہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دانش اسکول کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان میں مختلف قومی شاہراہوں کا افتتاح کریں گے جبکہ وزیراعلی بلوچستان، صوبائی حکام اور اتحادی جماعتوں کے رہنماں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزیراعظم کے دورے کے پیش نظر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو کوئٹہ پہنچیں گے، دانش اسکول اور قومی شاہراہوں کا افتتاح کریں گے

ٹیگز:
شہباز شریف
