چمن (ڈیلی گرین گوادر) ضلع چمن میں دوران گشت لیویزفورس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس میں ایک لیویز اہلکارجاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطا بق چمن میں پرانے تبلیغی مرکز کے سامنے نامعلوم مسلح افراد کی لیویز فیلکن پر فائرنگ سے ایک اہلکا ر عصمت اللہ جاں بحق جبکہ عبا س اور عبدالرازق زخمی ہو گئے جنہیں فو ری طو ر پر سول ہسپتال چمن منتقل کردیاگیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے
چمن میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ،ایک جاں بحق، دو زخمی

