آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے محکمہ اطلاعات بلوچستان کے مالی سال 2025-26 کے اشتہاری بجٹ میں نمایاں اضافے کا پرزور خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں اے پی این ایس کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی واحد اخباری صنعت گزشتہ کئی سالوں سے شدید مالی بحران کا شکار تھی لیکن گزشتہ ادوار میں اس مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دی گئی۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اقتدار سنبھالنے کے پہلے ہی سال اخباری صنعت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرنٹ میڈیا کا بجٹ 27 کروڑروپے سے بڑھا کر 40 کروڑروپے کردیا۔اور اب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے، اس بجٹ میں مزید اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ مالی سال 2025-26 میں70کروڑروپے کرنے کی منظوری دی ہے۔ اے پی این ایس نے اس فیصلے کو میڈیا انڈسٹری کے لیے انتہائی خوش آئند اور دور رس قرار دیا ہے۔اسی طرح الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا اور سپیشل سپلیمنٹس کے بجٹ میں اضافہ بھی ایک مثبت پیش رفت ہے جس سے نہ صرف بلوچستان میں میڈیا کی ترقی کو تقویت ملے گی بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔اے پی این ایس نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، وزیراعلیٰ خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند، سیکرٹری اطلاعات عمران خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد نور اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اے پی این ایس نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت بلوچستان بھی اخباری صنعت کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے بی پیپر رولز کو ختم کرے گی اور مستقبل میں اخباری صنعت کی ترقی، استحکام اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ ریاست کے چوتھے ستون کو مزید تقویت ملے اور جمہوری اقدار کو پروان چڑھایا جاسکے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سےمحکمہ اطلاعات کےاشتہاراتی بجٹ میں نمایاں اضافے کا پرزور خیر مقدم کرتے ہیں، اے پی این ایس

