کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر 3بجے ہو گا۔ اجلاس میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے نصر اللہ خان زیرے کوئٹہ کے سٹی نالے میں سیکورٹی اداروں کی جانب سے منشیات فرشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد شہر بھرمیں چوری کی وارداتوں کی روک تھام سے متعلق جبکہ رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عارف محمد حسنی محکمہ مواصلات و تعمیرات میں قلی کی خالی آسامیوں پر تقر ری نامے جا ری نہ کر نے وجو ہات سے متعلق الگ الگ توجہ دلاؤ نو ٹسز پیش کریں گے۔ بلو چستان اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و تر قیات اور محکمہ انرجی سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر 3بجے طلب

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
