ڈیرہ بگٹی(یو این اے )سوئی کی طوطا کالونی میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ سوئی پولیس کے مطابق گزشتہ شب پولیس کی گشت پر مامور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر دو پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ دو پولیس اہلکار اور تین راہگیر زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر انڈس ہسپتال سوئی منتقل کیا گیا جہاں پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ زخمی راہگیروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
سوئی میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، دو اہلکارسمیت تین راہگیر زخمی

