کوئٹہ (آن لائن) تمپ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تمپ کے علاقے ملک آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبداللہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ دوسری جانب خضدارنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ قبائلی رہنما موقع پرجان بحق تفصیلات کے مطابق خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ قبائلی رہنما میر کامران جتک موقع پرجان بحق پولیس کے مطابق کے قبائلی رہنما میر کامران جتک ولد سردارشکرخان جتک چمروک کے مقام پر مقامی ہوٹل پر بیٹھے تھے۔ کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرکھول دی انہیں متعدد گولیاں لگنے پر وہ موقع پر ہی جان بحق ہوگئے پولیس نے فوری پرمقتول کی لاش تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچائی گئی ہے۔
خضدار اور تمپ میں فائرنگ کے واقعات ،قبائلی رہنما سمیت دو افراد قتل

