واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ’مجھے صدر کے بارے میں اپنی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے‘۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ’ مجھے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں اپنی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے‘۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک معنی خیز جملہ بھی لکھا ہے کہ ’ گزشتہ ہفتے وہ بہت دور چلے گئے‘۔
یادر ہے کہ ایلون مسک کا شمار ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ کے صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ہی ایلون مسک کو صدارتی مشیر تعینات کیا گیا تھا، تاہم یہ ساتھ زیادہ دن نہیں چل سکا اور ایک ایلون مسک امریکی صدر سے اختلافات کے سبب مشیر کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔
ایلون مسک نے ہار مان لی ’ٹرمپ سے متعلق اپنی پوسٹ پر افسوس ہے

ٹیگز:
ایلون مسک
