کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ پرامن ماحول میں شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کا مینڈیٹ اور اولین ترجیح ہے۔ یہ اتوار کو سبی میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پرنگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کوسبی میں ڈئی جی آئی پی علی شیر جھکرانی نے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ امن امان کی بحالی اور سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موثر سٹریٹیجی اپنانا ہوگی پولیس کو روایتی پولیسنگ سے ہٹ کر جدت کے ساتھ سمار ٹ پولیسنگ کی جانب جانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کااستعمال ضروری ہے تمام بڑے شہروں میں سیف سٹی کے کنسپٹ کو اپناتے ہوئے عوام میں احساس تحفظ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرامن ماحول میں شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کا مینڈیٹ اور اولین ترجیح ہے پولیس اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائے اور عوام کا اعتماد بھی حاصل کرے۔
پرامن ماحول میں شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کا مینڈیٹ ہے، میر علی مردان خان ڈومکی

ٹیگز:
میر علی مردان
