کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سریاب روڈ پر طارق ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقتول کی شناخت اور واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
