کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر عبیداللہ گورگیج سے چیف آف تلی ملک محمد رفیق سیلاچی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما میر اکرم بنگلزئی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلوچستان کی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور حالیہ قبائلی جرگے کے دور رس نتائج پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔میر عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ نہایت محب وطن اور مہمان نواز ہیں، صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری ہیں۔ ملک محمد رفیق سیلاچی نے صوبائی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سبی کے ایم پی اے سردار کوہیار خان ڈومکی عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں اور ہر خاص و عام سے خلوص سے مل کر عوام کے دل جیت لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردار کوہیار خان ڈومکی کی توجہ تعمیری، ترقیاتی، فلاحی اور اجتماعی مفادات پر مرکوز ہے اور مسائل کے حل کے لیے مو ثر اقدامات جاری ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر میر عبیداللہ گورگیج نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا۔
بلوچستان کے لوگ محب وطن اور مہمان نواز ہیں،میر عبید گورگیج

ٹیگز:
میر عبید گورگیج
